لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے گھر بیٹھے پڑھائی آسان اور مفت کرتے ہوئے بچوں کیلئے تعلیمی ٹی وی چینل ’’ تعلیم گھر ‘‘ شروع کردیا ۔تعلیم گھر نامی کیبل چینل، ویب سائٹ اور ایپ سے طلبا ’’ لیسن پلان‘‘ حاصل کرنے کے بعد مقامی کیبل آپریٹر کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔تعلیم گھر روزانہ صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کیبل چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔