لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن ) لاہور کے صدر ملک پرویز،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ نا اہلی کی وجہ سے آج پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز سندھ سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں کی کورونا تشخیصی کٹس اور نجی اداروں کے ٹیسٹ کو سبسڈائز کیا جائے ۔ تحریک انصاف خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ، حکومت کی اولین ترجیح تشخیصی سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیے جو نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔