لاہور(جنرل رپورٹر،92نیوزرپورٹ) سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ا س حوالے سے خیبر پختونخوا ،سندھ اور پنجاب کی حکومت کی جانب سے ضروری او پی ڈیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے تیمار داروں کی سکریننگ کو یقینی بنایا جائے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے سی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اورنجی ہسپتال اپنی او پی ڈیز فوری بحال کریں، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ بھی تمام مریضوں کوچیک کیاجائے ۔علاوہ ازیں وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذراپیچوہو نے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کردی۔جو ہسپتال او پی ڈی نہیں کھول سکتے وہ ٹیلی میڈیسن شروع کریں گے ۔ او پی ڈیز میں زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم آنے و الوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی۔