لاہور(سپورٹس ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کر دی ۔ نئے ممبران کے مطابق رائو زاہد قیوم کا انتخاب بطور وائس چیئر مین کیا گیا ہے جبکہ نان آفیشل ممبران میں ایم پی اے طلعت فاطمی نقوی ، ایم پی اے عائشہ چودھری ، کانگرس ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن فرزانہ رئوف ، پنجاب ویمن ہاکی کی صدر تنزیلہ عامر چیمہ ، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عاقب جاوید گیم پلان ڈاٹ پی کے کی انیلہ خواجہ ، ہاکی کے سابق اولمپئن توقیر ڈار سمیت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان مرینہ اقبال شامل ہیں۔