ملتا ن (سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ و مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ توسیع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سال 2019 میں کسی ٹیچر کو مستقل نہ کرنے پرغور کیا جا رہاہے ، اساتذہ کو مستقل کرنے کے بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع دی جائے گی ۔ حکومت کے اس فیصلے سے کنٹریکٹ پرتعینات 2 لاکھ سے زائد اساتذہ متاثر ہونگے ۔ مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے 30 ہزار اساتذہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 2 لاکھ اساتذہ کا کنٹریکٹ اپریل 2019 میں ختم ہونا ہے ۔ عارضی اساتذہ میں گریڈ 14، 15اور16کے اساتذہ شامل ہیں۔