لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب میں بھی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر اتنی ہی فیس وصول کی جارہی ہے جتنی وفاق میں ہے ۔ فلم انڈسٹری کے فروغ اور سینما گھروں میں مقامی فلموں کی نمائش کیلئے تفریحی سرگرمیوں پر عائد ڈیوٹی پر نظر ثانی کی جائے ۔ پانچ مرلے کے گھروں پر مروجہ ٹیکس استثنیٰ کے لیے موزوں فارمولے کا تعین ضروری ہے ۔واسا فنڈز میں اضافے کیلئے قابل عمل بزنس پلان متعارف کروایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ریسورس موبلائزیشن کمیٹی 2019-20کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔