لاہور(نمائندہ خصوصی سے )کورونا وائرس کے اثرات سے بچائو کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور گندم خریداری مہم کی نگرانی کے لئے صوبائی وزرائ،وزیر اعلی کے معاونین اور مشیران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ۔چیف سیکرٹری آفس کے معتبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی افتخار علی سہو نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جس کے تحت صوبائی وزیر چودھری ظہیر الدین فیصل آباد، رائے تیمور جھنگ،مہر اسلم چنیوٹ ،آشفہ ریاض ٹوبہ ٹیک سنگھ، یاسمین راشدلاہور، ہاشم ڈوگر قصور،ملک اسد ننکانہ صاحب،میاں خالد شیخوپورہ ،راجہ راشد حفیظ راولپنڈی، حافظ عمار یاسر چکوال، آصف محمود جہلم، ملک انور اٹک،عنصر مجید خان نیازی سرگودھا ،ممتاز احمد خوشاب، امیر محمد خان بھکر، میاں محمورالرشید گوجرانوالہ ، محمد رضوان گجرات،عمر فاروق حافظ آباد، محمد اجمل منڈی بہاؤالدین، پیر سید سعید الحسن شاہ نارووال،محمد اخلاق سیالکوٹ،ملک نعمان ساہیوال، صمصام بخاری اوکاڑہ، فیصل حیات پاکپتن، سمیع اﷲ چودھری بہاولپور، شوکت لالیکا بہاولنگر،محسن لغاری رحیم یارخان،محمداختر ملتان، سید حسین جہانیاں گردیزی خانیوال،زوار وڑائچ لودھراں، جہانزیب کچھی وہاڑی،حنیف پتافی ڈی جی خان، حسنین بہادر دریشک راجن پو ر، عبدالحئی دستی مظفر گڑھ، سید رفاقت گیلانی لیہ میں حکومتی معاون کے طور پر مانیٹرنگ کریں گے ۔