لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 16ستمبر کو ہوگا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ہفتے کے روزعلامہ اقبال میڈیکل کالج میں انٹری ٹیسٹ کے موضوع پر تعارفی سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ انٹری ٹیسٹ بیک وقت 13شہروں میں ہوگا۔ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں، انٹری ٹیسٹ کا پرچہ کل 220سوالات پر مشتمل ہوگا جن میں سے 88 سوالات بیالوجی ، 58کیمسٹری، 44فزکس اور 30انگریزی کے ہوں گے ، اس سال پنجاب کے 17سرکاری کالجز میں اوپن میرٹ کی سیٹوں کی ۔تعداد 3022جبکہ بی ڈی ایس کی سیٹوں کی تعداد175ہے ۔