لاہور/راولپنڈی/پشاور/فیصل آباد (جنرل رپورٹر، نامہ نگار خصوصی،خبر نگار، ) پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 110 ،جبکہ خیبر پختونخوا میں 82 نئے مریض سامنے آئے ۔لاہور میں 9 ،جہلم ،پاکپتن اور بہاولپور سے 1, 1 ،سیالکوٹ سے 2 سرگودھا سے 3 مریض سامنے آئے ۔اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 6 مریض انتہائی نگہداشت جب باقی خطرے سے باہر ہیں۔ ڈینگی کے کنفرم زیر علاج مریضوں کی تعداد 361 ہے ،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 28 اکتوبر تک ڈینگی سے 17 اموات ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں میں 149463 ان ڈور اور 46944 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا 1210 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔- غفلت برتنے پر 3 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج،ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 281 افراد کو وارننگ جاری ، اور 7 مقامات کو سیل کیا گیا ۔راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 80مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج متاثرین کی تعداد 114ہے ۔دریں اثناء محکمہ صحت کی انتظا میہ نے وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر فیصل آ باد سمیت پا نچ اضلا ع سے ڈینگی کے ماہر ڈا کٹرز کو طلب کر لیا ہے ، جاری کردہ حکم نامہ میں فیصل آ باد ، ملتان ، قصور ،اٹک اور شیخوپورہ کے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرز کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ماہر ڈا کٹروں کو راولپنڈی بھیجیں ۔