لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کے باسکٹ بال کے صوبائی کوچ ناصر اقبال ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، گزشتہ روز مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اوران کے لواحقین کو صبرو جمیل دے (آمین)۔