لاہور( کلچرل رپورٹر) وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیدی گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری کلچر فرحت جبیں، ڈی جی پی آر ثمن رائے ، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے شرکت کی۔ تمام کمشنرز بھی اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔ تمام کمشنرز نے وزیر ثقافت کوکلچر ڈے کی تقریبات بارے مکمل بریفنگ دی۔ وزیر ثقافت خیال احمد استرو نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے سے ہر باسی کواس دن کی تقریبات میں شریک کیا جائے ۔ادبی وثقافتی ترقی کسی بھی قوم کی عظمت کا مظہر ہوتی ہے ۔