لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی کابینہ نے شیخ زاید ہسپتال کا عارضی طور پر کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی ہے ۔کابینہ نے ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مدمیں فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی اور ساتھ ہی سپریم کورٹ میں بھی اس کیس کا فالو اپ کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شیخ زاید ہسپتال کی وفاقی سے پنجاب کو 2012 میں منتقلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے واپس وفاق کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا ۔ وفاقی کابینہ نے اب اس ہسپتال کو واپس پنجاب کو دینے کی منظوری دی ہے ۔ وفاق او رپنجاب کے درمیان ہسپتال کی منتقلی کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کی اگست کی تنخواہیں سمیت یوٹیلیٹی چارجز ادا کرنے کے لیے تقریباً 40کروڑ روپے درکار تھے ۔