لاہور( این این آئی)پنجاب کابینہ کی تعداد 46تک پہنچنے کے بعد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے دور میں 38رکنی کابینہ پر اعتراض کیا جاتا تھا اور اب پنجاب میں جہازی سائز کی کابینہ ہے مگر کام کچھ نہیں ہو رہا ۔ رپورٹ کے مطابق ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف اٹھانے کے بعد وزرا ء کی تعداد 36 ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے پانچ خصوصی مشیر بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان بھی مشیر کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔