لاہور (میاں رؤف )آئی جی کے حکم پرپو لیس کا گراف مزید بڑھا نے اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کو بیسک ریکروٹ کلاس کورس کرانے کے فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوا لہ سے ڈی آئی جی ٹریننگ سلیمان سلطان رانا نے تما م پنجا ب پو لیس کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ، جسکے مطا بق بیسک ریکروٹ کلاس کورس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 2090 امیدوار شریک ہونگے ، کورس پولیس ٹریننگ کالج ملتان ، پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد اور پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں کرایا جائے گا ، کورس کا آغاز 25 نومبر سے ہو گا ، سلیکٹ کئے گئے تمام کانسٹیبلز 24 نومبر کو متعلقہ پولیس ٹریننگ کالجز میں پہنچیں گے ، کو رس میں شرکت نہ کرنے والے پو لیس کا نسٹیبل کو نو کریو ں سے برخا ست کردیا جا ئے گا ۔