لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب کے 7اضلاع میں 5روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی ۔پولیو مہم لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، راولپنڈی، بھکر اور میانوالی میں ہوگی۔ انسداد پولیو مہم میں 26000 سے زائد پولیو ورکر اورانچارج حصہ لیں گے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو وئکسین پلانے گھر گھر جائیں گے ۔