فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ پنجاب کے 9 میں سے صرف ایک تعلیمی بورڈ لاہور میں ہی قبل ازیں مستقل چیئرمین تعینات تھے ۔ اب تمام بورڈز میں چیئرمینوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا ۔ فیصل آباد میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج کارخانہ بازار طیبہ شاہین کو چیئرمین تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کشور ناہید رانا کو ڈیرہ غازی خان، طارق محمود گوجرانوالہ، ڈاکٹر کوثر کو سرگودھا، ڈاکٹر مظہر علی بہاولپور، غلام دستگیر راولپنڈی، ملتان شمیم اختر اور ساہیوال میں محمد شفیق کو چیئرمین تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2 جولائی کو چیئرمینوں کے ناموں کی باقاعدہ دے دی تھی۔