فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) فیصل آباد سمیت پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین کی تقرری کے لئے امیدواروں سے انٹرویوز آج سے لاہور میں ہوں گے ۔ تین روز تک جاری رہنے والے ان انٹرویوز کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ریکورٹمنٹ کمیٹی ہر تعلیمی بورڈ کے لئے تین تین نام شارٹ لسٹ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گی۔ فیصل آباد کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں اس وقت عارضی چیئرمین کام کررہے ہیں۔ صرف لاہور تعلیمی بورڈ میں ہی مستقل چیئرمین کی تعیناتی ہے ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بورڈز میں مستقل چیئرمین ، سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی تقرریاں 20 جولائی تک مکمل کرلی جائیں گے ۔