لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام 'Psychosocial wellness & Rehabilitation: challenges for Practitioners during Pandemic (ICPWR -2020)' کے موضو ع پر دو روزہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر اور سابقہ ڈائریکٹر سنٹر فار کلنیکل سائیکالوجی ڈاکٹر نوشین کے رحمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ داؤد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سطوت، سینئر فیکلٹی ممبران، ماہرین نفسیات اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرین نفسیات بشمول انگلینڈ سے یورگ ہیوبر،ڈاکٹر سسیلیہ، ڈاکٹر نصرت حسین، ڈاکٹر غزالہ رحمان، ڈاکٹر غزالہ میر، جرمنی سے ڈاکٹر کرینہ جبکہ کراچی سے ڈاکٹر فرخ اور لاہور سے ڈاکٹر رافعہ حسن نے اپنی ریسرچ کے تجربات و مقالہ جات پیش کئے ۔قبل ازکانفرنس 7ورکشاپس اور دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جبکہ رواں ماہ مزید 5ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دو روزہ آن لائن کانفرنس کے 16سیشنزمیں 140ریسرچ پیپرز مختلف موضوعات پر پیش کئے جائیں گے ۔