لاہور،پشاور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،اپنے رپورٹر سے ،نیوز رپورٹر،راجہ کاشف،کر ائم رپو رٹر)پنجاب میں تعینات ہونے والے 14نئے سیکرٹریز اور کمشنر لاہورنے چارج سنبھال لیاجبکہ وفاق بھیجے جانے والے 11 افسران نے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا۔ جمعرات کو کیپٹن (ر) نسیم نواز نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے سیکرٹری ایم پی ڈی،ظفرنصراﷲ خان نے سیکرٹری ماحولیات، محمد حسن اقبال نے سیکرٹری ہاؤسنگ، محمد ہارون الرفیق نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،احمد رضا سرور نے سیکرٹری سروسز ،خالد سلیم نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،واصف خورشیدنے سیکرٹری زراعت ،بابر شفیع نے سیکرٹری ایکسائز،سلمان اعجازنے سیکر ٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، خالد مسعودنے سیکرٹری کوآپریٹو،محمد شہریار سلطان نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سید جاویدبخای نے سیکرٹری انڈسٹریز، بلال احمد بٹ نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب اور کرن خورشید نے رجسٹرار کوآپریٹو کا چارج سنبھال کرجونیئر افسروں سے بریفنگ بھی لی ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق جن گیارہ افسروں نے گزشتہ روز چارج چھوڑا ان میں چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول، سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اسلم کمبوہ، سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد، سیکرٹری ایکسائز احمد بلال، سیکرٹری سکول اﷲ بخش ملک ، کمشنر لاہور /قائم مقام سیکرٹری اطالاعات پنجاب عبداﷲ سنبل ، کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری اور احمد جاوید قاضی کے نام شامل ہیں۔دوسری جانب حکومت جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور طاہر احسان کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی اضافہ ذمہ داریاں سونپ دیں،وہ ریگولر بنیادوں پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی تک چیئر مین کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے 10 افسروں کی خدمات فوری طور پر مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے الیکشن کمشن کی ہدایات اور صوبائی حکومت کی سمری کے پیش نظر وفاق میں مختلف آسامیوں پر خدمات سر انجام دینے والے دس افسران کی خدمات فوری طور پر پنجاب حکومت کے سپرد کی جانا ضروری ہیں تاکہ وہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کر سکیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے مراسلہ میں چیف انسپکٹر نیشنل مینجمنٹ کالج طارق نجیب نجمی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن حبیب جیلانی، ڈی ایس نیشنل مینجمنٹ کالج کیپٹن (ر )سعید نواز ،ایم ڈی واپڈا کیپٹن (ر )شیر عالم محسود ،کمشنر مردم شماری عارف انور بلوچ ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون ظفر نصراﷲ ، ایڈیشنل سیکرٹری کیپیٹل ایریا ڈویژن متھر نیاز رانا، جوائنٹ سیکرٹری ریونیو آمنہ عمران،ایڈیشنل سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشن ٹریننگ ڈویژن ایوب چوہدری اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید فواد احمد کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی بورڈزکے 8چیئرمینوں کوعہدوں سے ہٹا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جن تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ہٹایا گیا ان میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ،ملتان ،ساہیوال، ڈی جی خان،بہاولپور اور سرگودھا شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر کیپٹن (ر)سیف انجم ، گوجرانوالہ تعلیمی بورڈکا کمشنراسد اﷲ فیض، ملتان تعلیمی بورڈ کا کمشنر ندیم ارشاد کیانی،ڈی جی خان تعلیمی بورڈ کا کمشنررانا گلزاراحمد، ساہیوال تعلیمی بورڈ کا کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود اور سرگودھاتعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر محمد ظفر اقبال کو دے دیا گیا ۔ادھرالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 177انتظامی افسروں کوتبدیل کر دیا۔تبدیل کئے گئے افسران میں 20 سیکرٹریز، 38 اسسٹنٹ کمشنر، 22 ڈپٹی کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، 5 آر پی اوز، 29 ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں تاہم خیبرپختونخواہ کے کسی افسر کی خدمات وفاق کو واپس نہیں کی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری انرجی اینڈ پاورخیبر پختونخوا محمد سلیم کو سیکرٹری آبپاشی،محمد فخر عالم کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری پبلک ہیلتھ نظام الدین کو سیکرٹری لیبر،ارشد مجید کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد اکبرکو سیکرٹری زراعت، محمد اسرار کو سیکرٹری ایکسائز،سیکرٹری لیبر خیام حسن خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظفر اقبال کو ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کو سیکرٹری ماحولیات ، سیکرٹری ماحولیات سید نظر حسین شاہ کو ایم ڈی ٹیوٹا، چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ مسعود احمد کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، سیکرٹری بہبو د آادی ظفر علی شاہ کو سیکرٹری پاور ،سیکرٹری قانون اصغر علی کو سیکرٹری بہبو د آبادی ، ذکاء اﷲ خٹک کو سیکرٹری قانون، سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی داؤد خان کو چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور، سیکرٹری انفارمیشن قیصر عالم کو سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی لگا دیا گیا۔سیکرٹری ایکسائز جاوید مروت کو کمشنرڈی آئی خان ، امجد علی خان کو کمشنر ہزارہ،کمشنر ڈی آئی خان عبد الغفور بیگ کو کمشنر بنوں، کمشنر بنوں سید عبد الجبار شاہ کو کمشنر مردان تعینات کیا گیا ہے ۔ ثاقب رضا اسلم کو ڈپٹی کمشنر سوات، فیاض علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، محمد عابد وزیر کو ڈپٹی کمشنر مہمند، عابداﷲ کو ڈپٹی کمشنر کرک ، فضل الخالق کو ڈپٹی کمشنر بٹ گرام، شاہد محمود کو ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، سلمان خان کو ڈپٹی کمشنر صوابی ، خورشید عالم کو ڈپٹی کمشنر چترال ، ارشاد علی سودھیر کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ، زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر ہری پور، عبدا لناصر کو ڈپٹی کمشنر باجوڑ، محمد کبیر کو ڈپٹی کمشنر لکی مروت، محمدفیاض خان کو ڈپٹی کمشنر تورغر، شاہ رخ علی خان کو ڈپٹی کمشنر ٹانک ، ریحان گل خٹک کو ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ، حسن عابد کو ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان ، عبد القادر شاہ کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ ، اورمحمود اسلم کو ڈپٹی کمشنر کُرم لگایا گیا ہے ۔آن لائن کے مطابق آر پی او مالا کنڈ اختر حیات کو آر پی او مردان، محمد سعید وزیر کو ہزارہ سے تبدیل کر کے آر پی او مالا کنڈ ،محمد اسلم کو آر پی او ہزارہ، ڈار علی خٹک کو آر پی او ڈی آئی خان،آر پی او ڈی آئی خان محمد کریم کو آر پی او بنوں لگادیا گیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف کے چہیتے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) مشتاق احمد سمیت وفاقی پولیس کے 17افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور آئندہ 24گھنٹوں میں انہیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ۔ان افسران کے تبادلوں کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد 12جون 2015 سے اس عہدے پر تعینات ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ شفاف الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ تبدیل کئے جانے والے پولیس افسران میں 4 ڈی آئی جیز، 3 اے آئی جیز ، 5 ایس ایس پیز اور5 ایس پیز شامل ہیں۔ان ممکنہ تبدیلیوں کے بعد نئے چیف کمشنر کی منظوری سے 10 اے ایس پیز ،11ڈی ایس پیز اور اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کیا جائیگا ۔اسلام آبادسے وقائع نگارخصوصی کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18سے 20کے 17افسران کواوایس ڈی بنادیا گیا ہے اورانہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے محمد عبداﷲ خان سنبل،ندیم اسلم چودھری،نبیل احمد اعوان، نجم احمد شاہ، گریڈ 19کے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،علی جان خان،راجہ خرم شہزاد عمر،سقراط امان رانا،سلمان غنی،صالحہ سعید،سمیر احمد ،سیدارقام طارق ،گریڈ 18کے چودھری محمد علی رندھاوا،محمد سلیم افضل،علی عنان قمر، کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار،عرفان نوازکواوایس ڈی بنایا گیا ہے ۔