لاہور(نمائندہ خصوصی سے )انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کا کنٹرول روم، اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرزکے مانیٹرنگ کنٹرول سنٹرزسے مسلسل رابطے میں رہااور سائنٹفک اندازمیں پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کی گئی ، صوبہ بھر کے حساس قرار دئیے گئے 5ہزار9سو25 پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کی۔چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) نسیم نواز سمیت اہم شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔لاہور کے 600 ، ملتان450 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ319 ،فیصل آباد 317 ،راولپنڈی 305 ، شیخوپورہ 127 ، قصور 166، ننکانہ صاحب77، ساہیوال 100، اوکاڑہ 237، گوجرانوالہ187، سیالکوٹ 158، گجرات 240، نارووال 62، منڈی بہاؤالدین 95، حافظ آباد90، راولپنڈی 305، اٹک 257 ، جہلم 60 ، چکوال 73، سرگودھا 149، خوشاب 34، رحیم یار خان 92، بھکر 65، ڈیرہ غازی خان 224، میانوالی 50، لیہ50، فیصل آباد317 ، راجن پور100 ، جھنگ 169، مظفر گڑھ 210، ٹوبہ ٹیک سنگھ 319، ملتان 450، چنیوٹ 130،خانیوال 106، وہاڑی 113، بہاولنگر68اور لودھراں کے 79 حساس پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کی گئی۔