لاہور،ملتان(کر ائم رپورٹر،نیوز رپورٹر)توڑ پھوڑ کرنے والے تحریک لبیک کے مزید 46 کارکن پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلئے گئے ۔ادھرڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے تحریک لبیک کے گرفتار چار کارکنوں محمد یامین ، محمد محسن، مفتی اعجاز احمد قریشی اور قاری شفیق احمد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ احتجاجی دھرنے کے دوران زخمی ہونے والے 61 پولیس ملازمین کو آئی جی پنجاب کی طرف سے نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی،زیر علاج 4 زخمی پولیس اہلکاروں کی تیمارداری کے لیے آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز خود ہسپتال جاکر ملازمین کے لواحقین کو تسلی دی،ان ملازمین کی حالت ہسپتال میں نازک ہے ۔