لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان کے نتیجے میں 51قیدی رہا کردیئے گئے ، جبکہ مجموعی طور پر 4516 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آرپی سی کے تحت گزشتہ ہفتے قیدیوں کی سزاؤں میں 60روز کی معافی کا اعلان کیا تھا، سنٹرل جیل لاہور کے 292 قیدیوں،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل قصور کے 54قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے 103قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے 121قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 169قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل نارووال کے 40قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی کمی کی گئی، سنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں،ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال کے 62قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے 56قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کے 45 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے 98قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے 31قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 2ماہ کی کمی ہوئی ، سنٹرل جیل راولپنڈی کے 941 ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 229 ، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 133، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 138، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 21، سب جیل چکوال کے 18 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، سنٹرل جیل فیصل آباد کے 121، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے 92، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے 148اور ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 81قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی، سنٹرل جیل میانوالی کے 162، ڈسٹرکٹ جیل بھکر کے 196، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے 55، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے 119اور ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادکے 101قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، سنٹرل جیل ملتان کے 160،سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے 48، ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے 26، ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کے 39، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کے 30، ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے 32،ویمن جیل ملتان کی 16اور سب جیل شجا ع آباد کے 6قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، دریں اثنا ایک رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور سے 781 حوالاتی و قیدی مختلف عدالتوں میں پیش کئے گئے ، 900 قیدیوں سے انکے عزیزو اقارب نے جنکی تعداد 1200 سے زائد جیل میں آکر ملاقات کی،کیمپ جیل سے رہا ہونیوالوں میں 153 حولاتی ضما نتوں پر جبکہ 23 قیدی شامل ہیں،کوٹ لکھپت جیل سے کل 189قیدی رہا ہوئے ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر کے مطابق ان میں 137 وہ قیدی شامل ہیں جن کا جرمانہ اور دیت وزیر اعلی پنجاب کے حکمْ سے ادا ہوئی اورجو پنجاب بھر کی جیلوں سے کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوئے تھے ۔ قیدی رہا