لاہور( کلچرل رپورٹر )ایڈیشنل سیکریٹری کلچر ثمن رائے کا کہنا ہے کہ پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت کے فنکاروں کیلئے امدادی پروگرام کے تحت صوبے کے 1300فنکاروں نے پروگرام سے استفادہ کیا ہے ۔ ایڈیشنل سیکریٹری کلچر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں صرف صوبہ پنجاب کے محکمہ ثقافت نے فنکار برادری کیلئے یہ بے لوث مالی امدار کا قدم اٹھایا ہے ۔کورونا وباء کی حالیہ سنگین صورتحال کے سبب فنی و ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے سے فنکار بری طرح سے متاثر ہیں۔پنجاب حکومت فنکار برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاک ڈائون کے دوران بھی محکمہ ثقافت فنکار برادری سے مسلسل رابطے میں رہا۔