لا ہو ر ( میا ں رؤف) پنجا ب کے مختلف اضلا ع کے اعلی پو لیس افسروں نے مبینہ طو ر پر ٹاپ 20خطر نا ک جرا ئم پیشہ افراد کو فو ر ی گر فتار کر نے کے حوا لہ سے آ ئی جی پنجا ب پو لیس کے احکا ما ت کو ہو ا میں اڑا دیا ، ٹا پ 20خطر نا ک بد معا شو ں کی فہر ستو ں میں مبینہ ہیرا پھیری کر تے ہو ئے معمو لی جرا ئم میں ملو ث افراد کو گر فتار کر کے انکی ضما نتیں کراکر خا نہ پو ری کر ڈا لی ، اطلا ع پر آ ئی جی پنجا ب نے ایکشن لیتے ہو ئے پو لیس انٹیلی جنس کے اعلی افسروں پر مشتمل ایک خفیہ کمیٹی قا ئم کر دی ، تما م آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے رپو رٹ طلب کرلی ، کمیٹی اس امر کا جا ئزہ لے گئی کہ آ ئی جی پو لیس کے احکا ما ت پر اصل روح کے مطا بق عمل درآمد نہ کرنے کے ذمہ داران کو ن ہیں اور ایسا کیو ں کیا گیا ؟ ذرا ئع کے مطا بق آ ئی جی پنجا ب پو لیس کیپٹن (ر)عا ر ف نوا ز نے 2 ما ہ قبل پنجا ب کے آ ر پی اوز اور ڈی پی اوزکو ٹاپ 20بدمعا شو ں کی خفیہ فہر ستیں بھیجی تھیں، ذرا ئع کا کہنا ہے مختلف اضلا ع کے آ ر پی او ز، ڈی پی اوز نے اس خفیہ فہرست پر عمل کا حکم دیا ، بعض پو لیس افسران نے اس خفیہ لسٹ میں شا مل افراد کو پہلے سے آ گا ہ کردیا اور وہ فو ری انڈر گراؤنڈ یا پھر ملک سے با ہر چلے گئے ؟بعض کو معمو لی مقدما ت میں ملو ث کر کے انکی ضما نتیں کروادی ؟بعض پو لیس افسران نے ان ٹا پ 20کے کا رندوں کے خلا ف معمو لی مقدما ت درج کرلئے ، تر جما ن ایڈ یشنل آ ئی جی آپر یشن انعا م غنی نے کہا ٹا پ 20 بدمعا شو ں کی فہر ستو ں میں شا مل اکثریت کے خلا ف کا رروا ئی کی گئی ہے اور مزید کی جا رہی ہے ۔