مکرمی !انتہائی خوشی کی خبر یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک بل پاس کیا ہے جس کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کیلئے یہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ دینی کتب اور مذہبی مواد کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے تصدیق کروائے گا ۔ اس طرح نصابی کتب میں اسلام اور ختم نبوت بارے جو نقب زنی کی جارہی تھی اس کا دروازہ بند ہو گیا۔ یہ بل مسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے پیش کیا اور اس کیلئے سب سے اہم کرداراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ادا کیا ۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے بھی بھر پور کردار ادا کیا۔ ان تمام افراد نے زبردست، تاریخی اور مقدس کام کیا ہے۔ انشاء اللہ یہ ان کی اُخروی نجات کا ذریعہ بنے گا۔ اُمید ہے کہ باقی صوبائی اسمبلیاں بھی پنجاب اسمبلی کی پیروی کریں گے۔ دیکھتے ہیں اللہ ان اسمبلیوں سے کن لوگوں کو اپنے کام کیلئے منتخب کر تا ہے۔ ہم تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ اس میدان میں آگے کی طرف بڑھتے رہیں گے ۔ (فرخ شہزاد)