سکھر، فیصل آباد (بیورو رپورٹ، خصوصی رپورٹر )پنوعاقل کے قریب پنجاب پولیس کے ہاتھوں2افراد کی ہلاکت پرپنوعاقل پولیس نے سی ٹی ڈی ملتان کے 6 اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے ،مقتولین کے ورثاکواطلاع کردی گئی ، پنوعاقل کے قریب سی ٹی ڈی ملتان کی جانب سے فائرنگ کرکے 2افرادسعیداورہاشم کوہلاک کرنے کامعاملہ نیارخ اختیار کرگیا۔پنوعاقل پولیس نے گزشتہ شب سرکاری اسلحے سمیت سی ٹی ڈی ملتان کے گرفتارکیے گئے اہلکاروں کے خلاف دفعہ302 سمیت مختلف دفعات کے تحت قتل کامقدمہ درج کرلیا،ورثاکوبھی واقعہ کی اطلاع کردی گئی ہے ، پنوعاقل پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے ان کے سرکاری اسلحہ اوران کے سرکاری این آئی سی کارڈبھی برآمدکیے تھے ، سکھرپولیس کا موقف ہے پنجاب پولیس نے ایسی کسی بھی کارروائی کرنے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی تھی اورنہ ہی ایس اوپی کوفالوکیاگیا۔ سکھر میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں ما رے جا نے والے مبینہ دہشت گرد ہاشم کے ورثا نے کوہ نور چوک میں احتجاج کیا ہے ، احتجاجی مظا ہرین کی طرف سے سی ٹی ڈی کے خلاف شد ید نعرہ بازی کی ہے ، ہاشم کے ورثا کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے اسکو جعلی مقابلہ میں پار کیا ہے ،موقعہ پر آ نے والے سنیئر پولیس آ فیسرز نے مذاکرات کے بعد مظا ہرین کو منتشر کیا ۔