لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برٹش ائیرویز کی ایک پرواز کو لندن سے جرمن شہر ڈسلڈورف جانا تھا مگر وہ وہاں کی بجائے 525 میل دور سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پہنچ گئی۔ اس پر ائر ویز نے بتایا کہ ایسی غلطی غلط فلائٹ پیپرورک جمع کرانے پر پیش آئی۔ مسافروں کو جرمنی کی بجائے کسی اور ملک پہنچنے کا علم اس وقت ہوا جب یہ اعلان کیا گیا کہ طیارہ ایڈنبرا میں لینڈ کررہا ہے ۔ برطانوی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ڈبلیو ڈی ایل کے ساتھ مل کر یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ پرواز کے روٹ میں یہ غلطی کیسے ہوئی، پرواز میں موجود ایک مسافر سون ٹران نے ٹوئٹر پر کمپنی سے وضاحت مانگی اور اس کو ایک پراسرار سفری لاٹری قرار دیا۔
جب طیارہ جرمنی کی بجائے سکاٹ لینڈ پہنچ گیا
منگل 26 مارچ 2019ء
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برٹش ائیرویز کی ایک پرواز کو لندن سے جرمن شہر ڈسلڈورف جانا تھا مگر وہ وہاں کی بجائے 525 میل دور سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پہنچ گئی۔ اس پر ائر ویز نے بتایا کہ ایسی غلطی غلط فلائٹ پیپرورک جمع کرانے پر پیش آئی۔ مسافروں کو جرمنی کی بجائے کسی اور ملک پہنچنے کا علم اس وقت ہوا جب یہ اعلان کیا گیا کہ طیارہ ایڈنبرا میں لینڈ کررہا ہے ۔ برطانوی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ڈبلیو ڈی ایل کے ساتھ مل کر یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ پرواز کے روٹ میں یہ غلطی کیسے ہوئی، پرواز میں موجود ایک مسافر سون ٹران نے ٹوئٹر پر کمپنی سے وضاحت مانگی اور اس کو ایک پراسرار سفری لاٹری قرار دیا۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 26 مارچ 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں