پنڈی بھٹیاں (تحصیل رپورٹر) پنڈی بھٹیاں میں گیپکو کے خلاف شکایات کے انبار لگ گے ، ملازمین کا غائب رہنا معمول بن گیا۔ صارفین کا کہنا ہے جب بھی شکایت کرنے آئیں عملہ غائب ہوتا ہے گھنٹوں انتظار کے بعد بھی شکایت سیل آفس سے مایوس ہو کر واپس ہو جاتے ہیں، صارفین کا کہنا ہے گیپکو آفس کمپلنٹ سیل کے آفس میں کوئی ملازم ملتا ہی نہیں محلہ حسن پورہ گلی نمبر 6 کا ٹرانسفر خراب وولٹیج 300 بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے کافی گھروں کا الیکٹرانک قیمتی سامان جل گیا ایس ڈی او سے کو فون کرتے رہے لیکن ایس ڈی او نے بھی کال اٹینڈ نہیں۔