اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پنجاب ویمن فٹ سال چیمپئن شپ رواں سال اکتوبر میں کھیلی جائے گی، پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی صدر میڈم شمائلہ صدیق نے بتایاکہ یہ چیمپئن شپ 14 جون سے لاہور میں کھیلی جانی تھی اور چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث چیمپئن شپ کو ملتوی کرنا پڑا، اب یہ چیمپئن شپ روواں سال 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔