واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی کانگریس کے ا رکان کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑی ۔ فن لینڈ میں پوٹن ٹرمپ ملاقات کے حوالے سے اپنے تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ار کان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ر پوٹن بہت چالاک انسان ہے وہ امریکہ کے الیکشن سمیت اہم معاملات میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آئیگا۔ ٹرمپ کو حقیقت کا ادراک کرنا چا ہئے ۔ حکومتی جماعت ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر پال رائن کا کہنا ہے کہ روس نے ہمیشہ امریکہ کے خلاف ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں وہ امریکہ کا اتحادی نہیں۔ سینٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ فن لینڈ میں صدر ٹرمپ اور پوٹن ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے جو موقف اختیار کیا اس سے آج پوری امریکی قوم کے سر شرم سے جھک گے ہیں صدر ٹرمپ کو احساس ہی نہیں ہو رہا کہ وہ کونسا کھیل کھیل رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک سینٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ عقل سے عاری ایسا انسان ہے جو کلہاڑی کو اپنے ہی پاؤں پر ماڑ کر زخمی کر دیتا ہے ۔