اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ تم لوگ سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے اب پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کر بیٹھے ۔ شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا اللہ کا شکر ہے عمران خان نے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیکر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ شہباز گل نے کہا پوچھنا یہ تھا مسلم لیگ ن کی ٹکٹیں کدھر ہیں؟ تم لوگ سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے اب پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کر بیٹھے ، لیکن آگے خان تھا جو مارتا کم اور گھسیٹتا زیادہ ہے ۔