لاہور (کامرس ڈیسک) صدر نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم پورا ہو رہا ہے پودے لگانے کی مہم میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ اپنے گھروں کے باہر پودے لگائیں اور ملک کو ہرا بھرا بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آئیے درخت لگائیں اور جنت میں گھر بنائیں آلودگی کے خاتمے کیلئے پودے جتنے بھی زیادہ لگائے جائیں وہ فائدہ مند ثابت ہونگے ۔ سرکاری سطح پر شجرکاری مہم کے ذریعے ہزاروں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کے ہر شہری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک سر سبز شاداب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے ہاتھوں سے پودا لگاتے ہوئے کیا۔