مکرمی! ایک نوجوان کی خودکشی جس کی وجہ نہایت ہی دکھ بھری ہے اور وہ ہے امتحانات میں میں کم نمبر آنا۔ یہ صرف ایک نوجوان کی موت ہی نہیں بلکہ ہمارے سسٹم کی موت ہے۔ میں سمجھتی ہوں کے سب سے پہلے والدین اس کے ذمہ دار ہیں جو کہ اپنی اولاد کو سب سے آگے دیکھنے کے لیے ان پر اخلاقی ، ذہنی و معاشرتی دبائو ڈالتے ہیں اور اپنی اولاد کا مقابلہ دوسروں سے کرتے ہیں۔ پھر ہمارا تعلیمی نظام بھی اسمیں برابر کا ذمہ دار ہے۔جو اب تک اسی فرسودہ طریقے پر رائج ہے کہ پوزیشنز لانا۔ ہر بچے کی ذہنی صلاحیت ایک جیسی نہیں ہوتی اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی تسلی و خوشی کے لیے اپنی اولاد کی قربانی نہ دیں ، تعلیم نظام میں بھی تبدیلیاں ضروری ہیں۔ پوزیشنز ختم کر کے گریڈنگ کا نظام جاری کیا جائے۔ میری درخواست ہے کہ ان باتوں پر غور کیا جائے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل و مستقبل کو بچا سکیں۔ ( یسرا انصاری ، جامعہ کراچی )