اسلام آباد ( آن لائن ) پولینڈ کے سفیر نے اپنے وطن کی آزادی کے حوالے سے تقریب میں اردو میں تقریر کی جس پر شرکا نے دل کھول کر داد دی۔ پاکستان میں پولینڈ کے سفارتخانے نے آزادی کی سو سالہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی خاص بات پولش سفیر پیٹر اوپلنسکی کی اردو میں کی جانے والی تقریر تھی جسے شرکا نے بہت سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ پیٹر اوپلنسکی نے اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی تقریر کی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید علی زیدی نے تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا اگرچہ وہ پولش سفیر کی طرح دیگر زبانیں نہیں جانتے تاہم ان کی اردو میں تقریر سن کر اچھا لگا۔ پولش سفیر پیٹر اوپلنسکی کو انگریزی، اردو، روسی اور ہندی سمیت کئی زبانوں پر دسترس حاصل ہے ۔