لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ سنٹرل پنجاب کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے پریشان عوام نے پٹرولیم قیمتیں کم ہونے سے سکھ کا سانس لیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان الیکشن میں کئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں۔