لاہور(پ ر ) لیسکو کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کی خصوصی ٹیمیں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ سٹیشنز پر بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہیں گی۔ چیف ایگزیکٹو نے یہ بات لیسکو ہیڈ آفس میں جنرل الیکشنز کے حوالے سے ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کہی۔ چیف انجنیئراو اینڈ ایم ڈسٹریبیوشن چودھری محمد امین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات میں پولنگ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔