اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد کلب پولو چیمئپن شپ ٹرافی اختتام پذیر ہوگئی، فائنل مقابلہ آسیان کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا، شائقین کی بڑی تعداد نے کھیل کو دیکھنے کیلئے شرکت کی۔پولو چیمئپن شپ کا فائنل مقابلہ آسیان اور کالا باغ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے 7، 7 منٹ کے چار ہاف کھیلے ۔ آخری اور سنسنی خیز مرحلے میں آسیان کی ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 6 گول کرکے کالا باغ کی ٹیم کو شکست دے دی۔ چیمپئن شپ ٹرافی میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو شامل کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹرافی کے انعقاد سے مثبت پیغام دنیا کو دیا گیا ہے ۔