لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے زیراہتمام پولو فار پیس کے دوسرے دن دو دلچسپ میچز ہوئے ۔ پہلے میچ میں ریمنگٹن فارما نے باڑیز کی ٹیم کو 8-6 سے جبکہ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کیبلز کو 9-6 سے ہرا دیا۔آج بروز ساڑھے تین بجے واحد میچ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس اور چار باغ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔