لا ہو ر ( میاں رؤف/ مجاہد شاہ)و زیر اعظم عمرا ن کی ہدا یت پر پو لیس اصلا حا ت کی غر ض سے کئے جا نے وا لے اقدا ما ت کے تحت لا ہو ر کو دوزون میں تقسیم کیا جائے گا۔ جس میں ایک سی سی پی او کے علا وہ چا ر ڈی آ ئی جیز، 6ڈویژنزمیں 6ایس ایس پیز اور 35سر کلز میں ایس پیزتعینا ت کئے جا ئیں گے جبکہ انکے ما تحت لا ہو ر کے 84تھا نو ں کے انچا رج اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق جن تھانوں میں بطور ایس ایچ او اے ایس پی میسر نہ ہونگے ان کے لئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے براہ راست اعلی تعلیم یافتہ انسپکٹر بھرتی کئے جائیں گے جن کا رینک اے ایس پی کے برابر ہو گا۔منصوبے کا مسودہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان نے سینئر ایڈیشنل آئی جیز سے تھانوں میں اے ایس پیز و ڈی ایس پیز کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی اور انہیں حتمی شکل دینے کا ٹاسک دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ضلع لاہور کے لئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 84تھانوں جن میں سٹی ڈویژن کے 22تھانوں کے 10سرکل ، سول لائنز ڈویژن کے 11تھانوں کے 5سرکلز جن میں ویمن پولیس سٹیشن بھی شامل ہے ، کینٹ ڈویژن کے 16تھانوں کے 6سرکل، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے 12تھانوں کے پانچ سرکل، اقبال ٹاؤن ڈویژن کے 10تھانوں کے 5سرکل اور صدر ڈویژن کے 13تھانوں کے 4سرکلز بنائے جائیں گے ۔ ان 35سرکلز کے انچارج ایس پی عہدہ کے افسر ہوں گے جبکہ شہر کی6ڈویژنز میں ایس ایس پی عہدہ کے 6افسروں کو تعینات کیا جائے گا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کو فعال کرنے کے لئے پولیس ایکٹ 2002میں ترمیم کرنے کے علاوہ اربوں روپے کے فنڈز درکار ہونگے ۔
پولیس اصلاحات:ضلع لاہورکے 2 زون،6 ڈویژن،35 سرکل بنا نے کا منصوبہ
هفته 14 ستمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 14 ستمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں