اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں،ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں ناکوں کو جدید کرنا ہوگا۔