اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر)پولی کلینک انتظامیہ نے ہسپتال کے ہاسٹل کو ڈی سیل کر دیا ہے ۔ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز کے مطابق قرنطینہ میں بھیجے 30 ڈاکٹرز کوڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعدپولی کلینک کے تمام ڈاکٹرز واپس ہاسٹل پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہاسٹل کو سپرے اور تمام حفاظتی اقدامات کرکے کھولا گیا ہے ۔ چند روز قبل پولی کلینک ہاسٹل کوڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیل کیاگیا تھا۔ادھر ضلعی انتظامیہ نے بارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو محکمہ صحت کی اجازت کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم چند مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جسکے باعث دونوں علاقوں کوفوری ڈی سیل کرنے کا فیصلہ موخر کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئی رسک نہیں لے سکتی، اسلئے شہزاد ٹائون اور بارہ کہو کے علاقوں کو مکمل کلیئرنس کے بعد ہی ڈی سیل کیا جائے گا ۔