سادھوکے (نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان ملک رفیق نے پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے کامونکے کے رہائشی صلاح الدین کی قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹمارٹم کے احکامات جاری کردئیے ، سیکرٹری ہیلتھ کی نگرانی میں صوبائی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو صلاح الدین کی قبر کشائی کرکے پوسٹمارٹم کرائے گا۔