لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز مختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز اُن کے گھر کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنا رہاہے ۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔