مکر می! سماج میں بہتری لانے کے لئے پولیس کے رویوں کا تبدیل ہو نا بہت ضروری ہے نفرت مجرم سے نہیں بلکہ جرم سے ہونی چاہئیے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اور تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت و تکریم پولیس پر فرض ہے ہر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو چاہیئے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت جاری کرے کہ آنے والے سائلین سے بہتر ین انداز میں تعاون کیا جائے تاکہ انصاف کے متلاشی کو باآسانی انصاف مل سکے اس حوالے سے ساہیوال پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ،عوام کے لئے تھانوں کا ماحول کافی بہتر ہو چکاہے جس سے آنے والے سائلین مطمئن نظر آتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء خان بہت ہی قابل اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں۔ جو اپنے عہدہ کے مطابق نہایت تندہی اور محنت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کا شمار انسان دوست ،ہمدردی کے جذبہ سے سرشاراور با صلاحیت پولیس افسران میں ہوتا ہے۔ پولیس نظام میں انقلابی تبدیلی ان کا وہ کارنامہ ہے جس کے نقش وقت کی گردش سے بھی مٹ نہیں پائیں گے۔ (حافظ محمد فہیم جاوید چیچہ وطنی)