لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی طرف سے بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔اس حوالے سے تقریب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوئی۔ ایس پی ہیڈ کورارٹرز سید کرار حسین ، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی منصور قمر، ایس پی سول لائنز صفدر رضا کاظمی اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔