لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر)پولیس کے 1294 سابق فوجی اہلکاروں کونوکری سے نکالنے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔نو ٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ان پولیس اہلکاروں کو 30 جون 2020 کو فارغ کردی جائے ا، تمام اہلکار سابق فوجی ہیں،جن کو 2004 میں دہشت گردحملوں کے پیش نظرکنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا عدالت عالیہ نے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کی سکرونٹی کے احکامات جاری کئے ہیں،سی سی پی او لاہور کی جانب سے تمام اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیا گیا،کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے 1294 اہلکاروں کے بیروز گار ہونے کے بعد محکمے میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی۔