مکرمی! دن بدن بڑھتی ہوئی پولیس گردی انتہائی تشویشناک اور آئے روز ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ روح کانپ جاتی ہے۔ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے۔ ہماری پولیس عوام کی خدمت کرنے کی بجائے عوام کیلئے ظالم کا روپ اختیار کرچکی ہے۔پولیس کا محکمہ شدید انتظامی نااہلی کا شکار ہے جس کا ادراک کرتے ہوئے بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پولیس کے روایتی فرسودہ نظام میں جدت لائے اور پولیس ریفارمز کا عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے۔ (مائرہ علی، فیصل آباد)