لاہور(سپیشل رپورٹر) ہئیر پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں اکاش عرف فنڈر، حمزہ بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان ساجن مسیح اور عادل مسیح کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے ملزمان سے موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کے فرار ملزمان عادل مسیح اور ساجن مسیح کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہیں ہے ۔