کوئٹہ (آن لائن، این این آئی) سپریم کورٹ نے کوئٹہ پولیس کو لاپتہ ہونیوالوں کو بازیاب کرکے 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ اورپانچ لاپتہ افراد سے متعلق از خودنوٹس اورآئینی درخواستوں پرتین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کوغیر تسلی بخش قرار دے دیاجبکہ وردی نہ پہن کر عدالت میں پیش ہونے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کرائم برانچ کی سرزنش کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو کیسز کی تحقیقات نہیں آتی،2017سے لوگ لاپتہ ہے پولیس کیا کررہی ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے کہاکہ محکمہ ایکسائز اور سی بی آر کو ریکارڈ کیلئے مراسلہ لکھاگیاہے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کاکام مراسلہ جاری کرنا نہیں بلکہ موقع پر جاکر تفتیش، تحقیق کرناہے ، اتنے بڑے آفیسر بن جانے کے باوجود پولیس کاکام نہیں آتا،پولیس کے ناک کے نیچے ہر دوسری گاڑی نان کسٹم پیڈ جبکہ ہوئی فائرنگ ہورہی ہے ، پولیس بیٹھ کر دیکھ رہی ہے ، چیف جسٹس نے کہا آئندہ سماعت 4 ہفتوں کے بعد اسلام آباد میں کرینگے ۔
پولیس کا کام مراسلہ جاری کرنا نہیں ، تفتیش ہے :چیف جسٹس
جمعه 02 اکتوبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 02 اکتوبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں