پشاور(ذیشان کاکاخیل) قبائلی اضلاع میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کے لئے پولیس کی سخت ٹریننگ وبال جان بن گئی، بیشتر خاصہ داروں نے پولیس کی تربیت حاصل کرنے سے معذرت کر لی ہے جبکہ بعض خاصہ داروں نے اپنی جگہ اپنے رشتہ داروں کے نام دینے کی تجویز پیش کر دی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں خاصہ داروں نے زیادہ عمر کا بہانہ بنا کر ٹریننگ حاصل کرنے سے معذرت ظاہر کرلی،ذرائع کے مطابق خاصہ داروں اور لیویز فورسز کے اہلکاروں کو پہلے بم ڈسپوزل کی تربیت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جسکے بعد مرحلہ وار انہیں ایس ایچ اوز اور محرر کی تربیت دی جائے گی۔